vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں قونصلیٹ آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد

0

جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے شہر جدہ میں قونصلیٹ آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی  پروقار تقریب , عمارت کا سنگ بنیاد سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے رکھا۔بلڈنگ کی تعمیر انشاءاللہ ایک سال کی قلیل  مدت میں مکمل کی جائے گی, تقریب میں قونصل جنرل جدہ خالد مجید، سمیت کمیونٹی کی سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں قونصلیٹ آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی  پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مجید نے کہا  قونصلیٹ آف پاکستان  کی نئی بلڈنگ انشاءاللہ عرب اور پاکستانی کلچر کا بھرپور امتزاج ہو گی۔ ان کی کوشش ہے کہ تعمیراتی کام انشاءاللہ مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا جائے,انہوں نے مزید کہا کہ  سعودی عرب کے مغربی علاقے میں پاکستانیوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے  قونصلیٹ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے بعد لوگوں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں میسر ہوں گی -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے  کہا کہ وہ مبارکباد دیتے ہیں  قونصل جنرل جدہ خالد مجید اور ان کی ٹیم کو جن کی انتھک محنت کی وجہ سے برسوں سے رکا ہوا یہ منصوبہ اپنے پایہ تکمیل کی طرف جا رہا جدہ ریجن میں عوام کو بہترین سہولتیں انشاءاللہ تعالی ایک ہی جگہ پر میسر ہوں گے.اخر میں  سفیر پاکستان  احمد فاروق  اور قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے مل کر عمارت کا سنگ بنیاد رکھا  پروگرام کے اخر میں  دعا خیر  کرائی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.