
غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی کی اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں غزہ میں فوری، غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔اس قرارداد میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس میں اسرائیل اور حماس سے تمام یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری کے لیے 193 میں سے 158 ووٹ پڑے۔امریکا اسرائیل اور دیگر 7 ملکوں نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، 13 غیرحاضر رہے۔جنرل اسمبلی اجلاس میں امدادی ایجنسی انروا کے حق میں بھی قرارداد منظور کی گئی۔اس قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انروا کے مینڈیٹ کا احترام کرے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔ اس کے علاوہ، اسرائیل سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ وہ غزہ میں امدادی کاموں کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالے اور انسانی امداد کی فراہمی میں مدد فراہم کرے۔