vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی نامور گلوکار ہمیش ریشمیا کی پُرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں ریاض سیزن کی تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں میں نامور گلوکار ہمیش ریشمیا کی شاندار پرفارمنس نے ہزاروں سننے والوں کے دل جیت لیے دیگر گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں بھی پیش کی گئیں۔ریاض سیزن کے زیراہتمام سویدی پارک زون میں نامور گلوکار ہمیش ریشمیا نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور لائیو پرفارمنس کے ذریعے اپنے معروف گانے پیش کیے جن کو سن کر ہزاروں افراد خوب لطف اندوز ہوئےاور جھومنے پر مجبور ہوگئے جبکہ دیگر گلوکاروں نے بھی لائیو پرفارمنس دیکر سماں باندھ دیا ایونٹ میں بھارت کے مختلف ثقافتی رنگوں کو بھی اجاگر کیا گیا ریاض سیزن کے حکام کا کہنا ہے کہ سیزن میں دس ممالک کے ثقافتی ویکس منانے کا اہتمام کیا گیا ہے پاکستانی ثقافت پر مبنی ویک کا آغاز 30 اکتوبر کو ہوگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.