vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ -میکسیکو سرحد پر تارکین وطن کی اموات میں خطرناک اضافہ

0

امریکہ -میکسیکو سرحد پر تارکین وطن کی اموات میں خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یو ایس میکسیکو بارڈر پر  پچھلے دوسالوں میں تارکین وطن کی اموات کی تعداد دس گنا بڑھ گئی ہے، حکام کے مطابق 2024 کے پہلے آٹھ مہینوں میں، نیو میکسیکو کے قریب 108 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں، جن میں زیادہ تر کا تعلق میکسیکو اور وسطی امریکہ سے ہے، اور یہ لاشیں زیادہ تر ال پاسو سے 10 میل کے فاصلے پر پائی گئیں۔2023 میں نیو میکسیکو میں 113 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں، جبکہ 2020 میں یہ تعداد صرف نو اور 2019 میں دس تھی۔ حکام کے مطابق یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں اموات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمگلر تارکین وطن کو زیادہ خطرناک راستوں پر لے جاتے ہیں، جہاں شدید گرمی میں سفر کرنے سے بھی ان کی حالت خراب ہوجاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.