پاکستانی چیف آف جنرل سٹاف کی سعودی معاون وزیر دفاع سے ملاقات
ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے سعودی معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال العتیبی سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبے میں تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دفاعی ٹیکنالوجی اور ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی منتقلی اور لوکلا ئزیشن کے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا