سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا کے 30 لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم
لوگ پینے کی پانی سے محروم،نظام زندگی درہم برہم ،سڑکیں تباہ ،عمارتوں کی چھتیں گر گئیں،بجلی کے پولز بھی گرئے ہوئے ہیں
فلوریڈا(ویب ڈیسک)فلوریڈا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے جس سے درجنوں لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ ملٹن جمعرات کو فلوریڈا میں کیٹیگری تھری کے طوفان کے طور پر ہلچل مچانے کے بعد بحر اوقیانوس میں داخل ہوا۔جس سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ٹمپا کے علاقے میں اب بھی صورتحال ہنگامی ہے کیونکہ سینٹ پیٹرز برگ میں 16 انچ (41 سینٹی میٹر) سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث مغربی اور وسطی فلوریڈا کے دیگر حصوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی۔حکام کے مطابق طوفان نے فلوریڈا کے ایک بڑے حصے میں بجلی بند کر دی ہے جس سے 30 لاکھ سے زائد گھر اور کاروبار بجلی کے بغیر ہیں۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اندر کوئی نقصان ہوا ہے۔ حکام کے مطابق طوفان میں متعدد کرینیں بھی گر گئیں۔سینٹ پیٹرزبرگ کے رہائشی بھی اپنے گھریلو نلکوں سے پانی حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ پانی کے مین لائن بریک کی وجہ سے سروس بند ہو گئی۔ فلوریڈا کے بحر اوقیانوس کے ساحل پر فورٹ پیئرس کے قریب ہسپانوی لیکس کنٹری کلب کو خاص طور پر شدید نقصان پہنچا، جس میں مکانات تباہ ہوئے اور کچھ رہائشی جاں بحق بھی ہوئے ہیں ۔سینٹ لوسی کاؤنٹی کے شیرف کیتھ پیئرسن نے کو بتایا کہ کچھ اموات ہوئی ہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنےلوگ مارے گئے۔سمندری طوفان نے شدید تباہی مچائی ہے۔