نیویارک میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اتوار سے سڑکیں گلیاں بند کرنے کا اعلان
صدر بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع،فلسطینی صدرمحمود عباس ،اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی جمعرات کو ملاقات ہوگی
نیویارک (ویب ڈیسک)اگلے ہفتے نیویارک مین ہٹن میں واقع اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہے جس میں عالمی رہنماؤں نے شرکت کرنی ہے۔صدر بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گئے۔آئندہ جمعرات کو فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کی بھی ملاقات ہونی ہے کیونکہ دنیا میں اسرائیل فلسطین جنگ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔130سے زائد عالمی رہنما اقوام متحدہ کی چھت کے نیچے موجود ہوں گئے ۔اس کی سیکورٹی اور عالمی رہنماوں کی حفاظت نیویارک پولیس نے ذمے لی ہوئی ہے اور نیویارک پولیس کے اعلی افسران آئے روز سیکورٹی سے متعلق اجلاس کررہے ہیں تو یو ایس سیکرٹ سروس کے پیٹ فرینی نے کہا کہ یہ کرہ ارض پر عالمی رہنماؤں کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع ہے۔نیویارک پولیس نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سڑکوں گلیوں کی بندش کا اعلان کردیا ہے جو کہاگلے ہفتے نیویارک کی سٹرکیں گلیاں بند ہوں گی۔آج ہفتے کو فرسٹ ایونیو رات 8 بجے بند کر دیا جائے گا۔اسی طرح اتوار کی صبح 5 بجے سے مختلف سڑکیں اور گلیاں بند ہوں گی جو کہ درج زیل ہیں:34 ویں اسٹریٹ سے 51 ویں ا سٹریٹ تک ایونیو۔42 ویں ا سٹریٹ سکینڈ ایونیو سے فرسٹ ایونیو بند ہو گا ۔44 ویں ا سٹریٹ سکینڈ ایونیو سے فرسٹ ایونیو ۔46 ویں اسٹریٹ سکینڈ ایونیو سے فرسٹ ایونیو۔48 ویں ا سٹریٹ سکینڈ ایونیو سے فرسٹ ایونیو بند ہو گا۔اسی طرح شمال فرسٹ ایونیو سے34اسٹریٹ سے لے کر 51اسٹریٹ مکمل طور پر بند ہو گی ۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ لوگ ان راستوں پر آنے کی بجائے متبادل راستوں کا استعمال کریں ۔