vosa.tv
Voice of South Asia!

شہری حکومت کے چائلڈ کیئر کے اخراجات کو کم کرنے  کے نئے اقدامات

0

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اپنی  ہفتہ وارپریس کانفرنس میں  مختلف مسائل پر گفتگو کی۔ مئیرنے  چائلڈ کیئر، امیگریشن، اور اپنی  انتظامیہ سے متعلق قانونی معاملات پر سوالات کے جوابات دیے۔سٹی ہال میں پریس کانفرنس کے دوران چائلڈ کیئر کے حوالے سے مئیرایڈمز نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ نے چائلڈ کیئر کے اخراجات کو کم کرنے اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر  مائی سٹی پورٹل کا ذکر کیا جس کے ذریعے خاندان آسانی سے چائلڈ کیئر کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ مئیر  نے اس مسئلے کی اہمیت پر زور دیا اور ایک نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے بارے میں بتایا۔امیگریشن کے موضوع پر، ایڈمز نے صدر بائیڈن کے نئے ایگزیکٹو آرڈر کا خیر مقدم کیا جو پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جو امیگریشن کے دباؤ کو کم کرنے اور وسائل فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں۔قانونی مسائل کے حوالے سے، میئر ایڈمز نے اپنے میئرل انتخابی مہم اور جنسی ہراسانی کے مقدمے میں قانونی حکمت عملی پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی انتظامیہ کے قانونی دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی عمل میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔ایک منسوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ  سن سیٹ پارک میں 73 ایکڑ رقبہ ایمپائر ونڈ ون کے لیے ایک مرکز کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جو ایک آف شور ونڈ پروجیکٹ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد 400,000 گھروں کو بجلی فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی کمیونٹی میں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ یہ ملازمتیں مقامی کاروباروں جیسے بوڈیگاس، دکانوں اور دیگر مقامات پر لوگوں کے آنے سے اضافی فائدہ دیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.