vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں جیولری اسٹور پر ڈاکہ،مالک800،000مالیت ڈالرز کی اشیاء سے محروم

0

نیویارک میں فائرنگ کے واقعات میں5زخمی،پولیس افسر کی مشتبہ شخص پر فائرنگ،ریسٹورنٹ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج پر حکام کی دوڑیں،ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

امریکا میں سان گیبریل ویلی میں ڈاکووں نے منظم طریقے سے جیولری اسٹور کو لوٹ لیا۔ڈاکو اسٹور سے8لاکھ مالیت ڈالرز کے ہیرے،سونا اور نقدی لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ڈاکو بدھ اور جمعرات کی شب گیبریل ولی میں واقع اسٹور میں گھسنے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ آئے۔ڈاکووں نے پہلے چھت کا ایک حصہ توڑا،پھر اسٹور میں داخل ہوئے۔ڈاکووں نے پہلے سی سی ٹی وی کیمرے اتار دئیے اور ریکارڈنگ کا سارا سامان اکھاڑا ڈالا۔جس کے بعد ڈاکووں کے دیگر ساتھی چھت کے ذریعے نیچے اترے ۔اس موقع پر ڈاکووں نے لوہے یا اسٹیل کی بنی ہوئی تجوریوں کو توڑنے کے لیے گیس سلنڈر اندر داخل کیے  اور گیس کی مدد سے تجوریوں ،لاکرزکو توڑا گیا اور سارے ہیرے سونے اور نقدی نکال لی۔ڈاکووں نے  اسٹور کے اندر رکھے ہوئے کیبن سے بھی قیمتی سامان نکال لیا ۔واردات انجام دینے کے دوران ڈاکووں نے  خفیہ الارم سسٹم کو بھی ناکارہ کردیا تھا ۔پولیس کے مطابق مالک کو واقعہ کی اطلاع صبح کے وقت ملی جب اس نے اسٹور کھولا ۔اس دوران اسٹور میں تمام سامان بکھیرا ہوا تھا  ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مالک نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر8لاکھ مالیت ڈالرز کے ہیرے سونا اور نقدی لوٹی گئی ہے ۔واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔نیویارک  کے تھانہ 5کی حدود میں  شیپرڈ ایوینیو  اسٹریٹ نمبر121 کے قریب میں کار سوار ملزمان نے دوسری کار پر فائرنگ کردی  جس کے نتیجے میں کار میں میں سوار  بچے سمیت4افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔فائرنگ کی آواز سنتے ہی علاقہ پولیس پہنچی تو مشتبہ کار میں سوار ملزمان کار چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے متاثرین کی کار اور مشتبہ کار تحویل میں لے لیں ہیں اور تحقیقات کا آگاز کردیا ہے۔برونکس میں نامعلوم ملزمان نے166اسٹریٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔مزید براں ایسٹ ہارٹ فورڈ میں ایک کار میں سوار دو خواتین آپس میں لڑتے ہوئے نیچے گر گئیں ۔اس دوران ایک خاتون نے دوبارہ گاڑی کی طرف گئی اور کھلے دروازے سے فورا بچے کو باہر نکال لیا۔موقع پر موجود پولیس افسر ان کو لڑنے سے منع کررہا تھا کہ کار سوار شخص نے کار ریورس لائی اور خواتین کو نشانہ بنایا لیکن خوش قسمتی سے خواتین بچ گئیں جس پر پولیس افسر نے کار پر فائرنگ شروع کردی اس دوران کار سوار پولیس کی گاڑی کو ٹکر مارت ہوئے فرار ہوگیا اور پولیس افسر نے دونوں خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے روک لیا ۔نیویارک مین ہٹن میں این ڈی ایونیو اسٹریٹ2 کے قریب واقع ویسلکا یوکرئنی ریسٹورنٹ کے تہہ خانے سے اچانک کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کا اخراج شروع ہو گیا جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہوا اور فورا واقعہ کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی گئی جس کے بعد ریسیکو حکام فورا پہنچ گئے اور کارروائی کرکے گیس کا اخراج روکا واقعہ میں کسی کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔نیویارک آئی لینڈ میں واقع ایف ڈی آر بورڈ واک کے ساتھ پارکنگ میں اچانک ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی اور واقعہ سے ایف اے اے کو آگاہ کیا۔ہنگامی لینڈنگ پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کا کہنا ہے دوران پرواز ہیلی کاپٹر سے پرندے ٹکڑا گئے تھے جس کی وجہ سے پائلٹ نے لینڈنگ کی تھی تاہم پائلٹ محفوظ ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.