vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانیوں کی امریکا کے ساتھ تجارتی و اقتصادی راہ ہموار

0

اے پی پیک نے تعلیم ،صحت، ثقافت اور تجارت کے دو طرفہ تبادلے کی قرار داد منظور کروالی

نیویارک (نمائندہ خصوصی )امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ( اے پی پیک ) نے نیویارک اور پاکستان کے دو بڑے صوبوں پنجاب و سندھ کے درمیان تعلیم ،صحت، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی قرار داد منظور کرواکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ اے پی پیک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو ترقی کے سفر میں اگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔اس کامیابی کا  البنی میں جشن منایا گیا جس میں  ریاستی قانون ساز اور پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے قرار داد کا متن پڑھ کر سنایا۔فل راموس کا کہنا تھا کہ ہمیں دو طرفہ تجارت کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کی صوبائی حکومتوں کو  بھی باہمی تعاون پر مبنی قرار داد منظور کرنی چاہیے ۔اس موقع پر اسمبلی  مین  نیدر سیئج اور ڈیوڈ ویپرن نے آج کے دن کو  پاکستانی کمیونٹی کے لیے تاریخی قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں  ایمیگرینٹس  کمیونٹی کے صرف مسائل ہی نہیں بلکہ ان کی تہذیب و ثقافت کی اہمیت کا بھی اندازہ ہے اور ہم سب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہاں اسی کے خواب حقیقت میں بدلتے ہیں جو محنت کرتا ہے۔ اے پی  پیک کے بورڈ ممبرڈاکٹر پرویز اقبال اور اطہر ترمذی کا کہنا تھا کہ  دو طرفہ  تجارتی اور اقتصادی  سرگرمیوں کے دور رس اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ  دونوں  ممالک کے شہریوں کے درمیان  پائیدار  تعلقات استوار ہوسکیں گے۔ ڈیلیس سےآئے ہوئے اے پی پیک کے صدر امتیاز راہی اور ڈاکٹر خالد محمود نے قرار داد کی منظوری پر مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان میں نئی منتخب حکومت تعلیم و  صحت، ثقافت اور دو طرفہ تجارت کے فروغ  کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گی۔تقریب میں شریک دیگر امریکی ٓفیشلزنے  بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، مقررین   نے امریکا کی تعمیر و ترقی اور سماجی و فلاحی شعبوں میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔اس موقع پرڈپٹی اسپیکر فل راموس نے  پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی  شعبے میں رہنمائی  پر اے پی پیک کے  چیئر مین ڈاکٹر اعجاز احمد کا شکریہ  بھی ادا کیا۔ آخر میں فل راموس نے گزشتہ برس اے پی پیک  کے ہمراہ   اپنے دورہ  پاکستان  پر مشتمل  مختصر دورانیے پر مبنی  ویڈیو بھی دکھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.