بھارتی فلم آرٹیکل 370پر عرب ممالک میں پابندی
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کی نئی پروپیگنڈا فلم آرٹیکل 370 پر عرب ممالک میں پابندی لگادی گئی۔ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم فائٹر کے بعد یہ دوسری فلم ہے جسے رواں برس عرب ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آرٹیکل 370 ایک سیاسی تھرلر ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے حوالے سے واقعات کو فلمایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور بحرین نے ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار بھارتی اداکارہ یامی گوئم کررہی ہیں اور اسے ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ادیتیہ سوہاس نے ہدایت کاری دی ہے۔