vosa.tv
Voice of South Asia!

آسمانی بجلی گرنے سے ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ  منسوخ

0

سڈنی کے ایکور اسٹیڈیم کے قریب آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ چھوڑ کر لوگ بھاگ نکلے۔سڈنی میں غیر متوقع طور پر زبردست گرج چمک کے ساتھ آسامی بجلی گری۔ یہ آسمانی بجلی ایکور اسٹیڈیم سے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر گری جہاں ٹیلر سوئفٹ کا ایراس ٹور کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا۔اس دوران مداحوں سے اپیل کی گئی کہ وہ محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ وہاں موجود لوگوں نے جو ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ مں موجود رین کوٹ پہنے افراد پناہ کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ایکور اسٹیڈیم کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں سامعین کو مطلع کیا گیا کہ تین گھنٹے کا شو تاخیر کا شکار ہوگا۔ موسم کی وجہ سے شو کے آغاز میں تاخیر ہوئی ہے۔ مزید اطلاع تک لوگ پناہ گاہوں میں رہیں اور عملے کی ہدایات پر عمل کریں۔سوئفٹ کا سڈنی میں دی ایراس ٹور کا پہلا شو شام 6.20 پر گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کے ساتھ شروع ہونا تھا جبکہ ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس کا آغاز شام 7.30 پر ہونا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.