جاپانی فوج میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے لمبے بال ضروری قرار
جاپانی فوج میں نوجوان فوجیوں کی کمی کے باعث وزارت دفاع نے انوکھی ہدایات جاری کردیں، اب نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں کو لمبے بال رکھنے کی اجازت ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ملٹری میں شمولیت حاصل کرسکیں۔جاپان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت مرد اور خواتین فوجیوں کو لمبے بال رکھنے کی اجازت ہونے ہوگی اور اپریل سے ان قوانین میں نرمی کی جائے گی۔۔خواتین فوجیوں کو اپنے بال اس طرح سے باندھنے ہوں گے کہ وہ کندھوں پر نہ گریں۔قوانین میں نرمی کا مقصد جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے لیے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا تھا۔گزشتہ سال یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ وزارت دفاع نئے فوجیوں کو بھرتی کرنے کے لیے انہیں ٹیٹو رکھنے کی اجازت پر غور کررہی تھی۔جاپان میں ٹیٹو کو ایک عرصے سے ممنوع سمجھا جاتا رہا ہے کیونکہ ان کا تعلق یاکوزا جیسے منظم جرائم پیشہ گروہوں سے ہے۔