vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ میں عوام فاقہ کشی سے موت کے منہ میں جا رہی ہے،عالمی ادارہ صحت

0

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ "غزہ میں ہر کوئی بھوکا ہے، بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ مطلوبہ سطح پر  خوراک   فراہم نہ کی گئی  تو  مزید  لوگ بیمار ی سے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ میں بھوک اور بیماریوں کے بارے میں ایک پوسٹ جاری  کی گئی۔جس میں  کہا گیا ہے کہ”غزہ میں ہر کوئی بھوکا ہے، بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ متعدی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ بھوک لوگوں کی بیماریوں  کے خلاف قوت مدافعت کو  کمزورکر دیتی ہے، اور اس سے  انسان موت کے منہ  میں جا سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے  کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کے مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے اور "فوری جنگ بندی” ہونی چاہیے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے حملے بہت مبالغہ آمیزتھے۔غزہ میں بہت سے بے گناہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، یہ ختم ہونا چاہیے۔ بائیڈن نے  غزہ کی تازہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ  میں سمجھتا ہوں کہ غزہ  میں  فوجی جواب  حد سے بڑھ کر ہے  ۔  وہاں پر  فاقہ کشی سے کئی معصوم انسان مر رہے  ہیں۔     اس چیز کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.