vosa.tv
Voice of South Asia!

پولیس کی زیرِ حراست ملزمان سے وین کو دھکا لگوانے کی ویڈیو وائرل

0

بھارت کی ریاست بہار میں پولیس کی جانب سے زیرِ حراست ملزمان سے اپنی وین کو دھکا لگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث چار خطرناک ملزمان کو عدالت میں لے جایا جا رہا تھا اور اس وقت پولیس وین میں ایندھن ختم ہوگیا۔پولیس نے متبادل انتظام کرنے کے بجائے ملزمان سے وین کو دھکا لگوایا۔ ایک شہری نے موقع کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کے ہاتھ رسی کی مدد سے باندھے گئے ہیں۔اس کی اطلاع ملنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نارائن سنگھ نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.