vosa.tv
Voice of South Asia!

اردن: بیس پرحملے میں 3 امریکی فوجی مارے گئے، بائیڈن کا بدلہ لینے کا عزم

0

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ امریکی فوجی مشرق وسطیٰ میں معاندانہ حملے میں مارے گئے ہیں۔اس واقعے سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی اور ایران کو ملا کر ایک وسیع تنازعے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ ہم ابھی اس حملے سے متعلق حقائق جمع کر رہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ شام اور عراق میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ بنیاد پرست عسکریت پسند گروپوں نے کیا۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران دشمن کی فائرنگ کے نتیجے میں امریکی فوجی مارے گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ڈرون کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ 28 جنوری کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں اڈے پر ہونے والے یک طرفہ حملے میں تین امریکی فوجی جان سے گئے اور 25 زخمی ہو گئے۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی اموات  سے ظاہر ہو رہا ہے کہ امریکہ کی اسرائیل کی حمایت نے اسے مسلم دنیا سے ٹکراؤ کی راہ پر ڈال دیا ہے اور اگر غزہ کی جنگ جاری رہی تو یہ خطے میں دھماکےکی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.