vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے: ایرانی صدر

0

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  نے یہ باتیں تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو سے ملاقات میں کہیں، پاکستانی سفیر نے ایرانی صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں۔اس موقع پر ایرانی صدر نے اپنے ملک میں نو پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی اور اچھے ہمسائیگی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ بدامنی پھیلانے کے بجائے امن کو فروغ دینا ہوگا، کشیدگی پیدا کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان تہران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے نئے باب کے آغاز کیلئے تیار ہے، پاکستان دشمنوں کو مشترکہ سرحد سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.