vosa.tv
Voice of South Asia!

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے عہدیداروں کا اجلاس

0

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے آن لائن منعقدہ اجلاس میں عہدیداروں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافی ملک کا مثبت اور نمایاں چہرہ اجاگر کر رہے ہیں اور دوست ممالک کے مراسم اور تعلقات کو اجاگر کرنے میں اہم کردار نبھا رہے ہیں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے عہدیداروں اور ممبران نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ پاکستان سے باہر رہتے ہوئے پاکستانی اساس اور اسکے تہذیب وتمدن سمیت ثقافت کو اجاگر کیا جائے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دیا جائے اجلاس کے شرکاء نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے صوبہ پنجاب میں صحافیوں کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ حکومتی سطح پر اندرون اور بیرون ممالک صحافیوں کے کردار کو سراہنے سے ورکنگ ریلیشن شپ میں اضافہ ہوگا اور صحافتی امور بہتر انداز سے آگے بڑھیں گے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.