vosa.tv
Voice of South Asia!

پانچ منزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی

0

یہ واقعہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے شملہ میں پیش آیا جہاں دھامی نامی علاقے میں ایک چھوٹی پہاڑی پر واقع پانچ منزلہ عمارت اچانک دیکھتے ہی دیکھتے گر پڑی جس سے متصل سڑک کو نقصان پہنچا اور ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی۔یہ واقعہ نیشنل ہائی وے 205 پر دھامی گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب مراہواگ گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے منہدم ہوئی اور چند سینکڈوں میں عالیشان عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت میں لا کالج کے طلبہ کا ایک گروپ کرائے پر رہائش پذیر تھا تاہم عمارت میں گزشتہ چند روز میں پڑنے والی دراڑوں کے باعث اسے ایک ہفتہ قبل ہی خالی کرا لیا  گیا تھا اور اس کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے گئے تھے، جس کے باعث عمارت کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ نشانت نے بتایا کہ مذکورہ عمارت جس چھوٹی پہاڑی پر واقع تھی اس کے اوپر ایک اور گھر تعمیر ہو رہا تھا جس کی کھدائی کے کام کی وجہ سے یہ عمارت گری ہے۔دوسری جانب عمارت گرنے کی یہ ویڈیو مقامی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس میں ایک پہاڑی پر کھڑی خوبصورت عمارت کو اچانک گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.