vosa.tv
Voice of South Asia!

سدھارتھ ملہوترا اور سشمیتا سین کی نئی ویب سیریز انڈین پولیس فورس ریلیز

0

بالی وڈ کے نامور فلمساز روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز انڈین پولیس فورس او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کردی گئی۔سات قسطوں پر مشتمل سیریز کو پروڈکشن اور ڈائریکشن روہت شیٹی نے دی ہے اوراس میں سدھارتھ ملہوترا، سشمیتا سین اور ویویک اوبرائے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ویب سیریز کی کہانی پولیس کی جانب سے ایک دہشت گرد کی تلاش سے شروع ہوتی ہے جب وہ پولیس کے خصوصی دن پر ممبئی میں بم دھماکے کرواتا ہے۔انڈین پولیس فورس کے  ساتھ سنگھم سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہے۔ویب سیریز کو پولیس کمیموریشن ڈے پر ریلیز کیا گیا ہے تاکہ ان پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو ملک کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.