مودی کی انتہا پسند پالیسیوں سے منی پور میں فسادات کی نئی لہر نے جنم لے لیا
منی پور میں بھارتی پولیس کے مئی 2023 سے ظالمانہ کارروائیوں سے تنگ عوام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تھوبال پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کردیا۔مودی کی انتہا پسندپالیسیوں سے منی پورمیں فسادات کی نئی لہرنے جنم لے لیا ، منی پور میں بھارتی پولیس کے مئی 2023سے ظالمانہ کارروائیوں سے تنگ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔عوام کے مشتعل ہجوم نے جوابی کارروائی کرتےہوئے تھوبال پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا جبکہ منی پور میں باغی گروہ اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 3 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ ماہرین نے منی پور پولیس ہیڈکوارٹرپر حملہ عوام کی جانب سے رد عمل قرار دیا جبکہ تھوبال حملے کے بعد مودی کی ریزروفورس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔منی پور فسادات میں اب تک 1 ہزار سے زائد افرادجان سے جا چکے ہیں جبکہ 60 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے ۔بھارتی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منی پور کی عوام بی جی پی سیاسی مقاصد میں پس رہی ہے جبکہ ہیومین رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت منی پور میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔