vosa.tv
Voice of South Asia!

بیوی، بیٹی کو قتل کر کے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے والا سفاک شوہر گرفتار

0

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر للتپور میں سفاک شوہر نے بیوی اور شیر خوار بیٹی کو قتل کر کے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت 24 سالہ نیرج کے نام سے ہوئی جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے بلّے کے وار سے بیوی اور بیٹی کی جان لی۔نیرج نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو زخمی کیا تاکہ وہ پولیس کو بے وقوف بنا سکے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے بیوی اور بیٹی کو قتل کیا جبکہ مزاحمت پر میں بھی زخمی ہوا۔سفاک شوہر نے قتل کرنے کے بعد فوراً اپنے دوست کو فون کر کے ڈکیتی کی واردات کے بارے میں بتایا تاکہ اس کے موبائل ریکارڈ سے بھی ڈکیتی کی واردات ثابت ہوجائے۔دورانِ تفتیش پولیس کو نیرج کے متضاد بیانات پر شک ہوا، جب ملزم سے سخت سوالات کیے گئے تو وہ اعتراف جرم کرنے پر مجبور ہوا۔نیرج نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کے کسی اور کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.