vosa.tv
Voice of South Asia!

جنوبی کوریا میں کتے کا گوشت بیچنے اور کھانے پر پابندی

0

جنوبی کوریا نے کتے کے گوشت کی فروخت اور استعمال پر پابندی کے قانون کی منظوری دے دی ۔جنوبی کوریا کی حکومت نے کتے کا گوشت بیچنےاور کھانے کو غیر قانونی قرار  دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے ملک میں کتے کا گوشت بیچنے اور کھانے پر پابندی عائد کرنے کیلئے پیش کئے گئے بل کو منظور کرلیا۔جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے اس بل کی حمایت صدر یون سک یول اور خاتون اول کم کیون ہی کی جانوروں سے بے انتہا محبت سے متاثر ہوکر کی۔ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں یہ بل حکمران جماعت کی طرف سے پیش کیا گیا اور زرعی کمیٹی کی منظوری کے بعد سنگل چیمبر پارلیمنٹ میں 208 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔اس بل میں کاروباری اداروں کے لیے معاوضہ بھی شامل ہے تاکہ وہ کوئی دوسرا کاروبار شروع کرسکیں۔اس بل کی منظوری پر خوردنی کتوں کی کورین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے 1.5 ملین کتوں کی پرورش کرنے والے 3,500 فارمز کے ساتھ ساتھ 3,000 ریستوران متاثر ہوں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں یہ قانون 3 سال کی رعایتی مدت کے بعد نافذ العمل ہوگا اور قانون کو توڑنے پر 3 سال قید یا 22,800 ڈالرز کا جرمانہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.