کنگ خان کی تین فلموں کا بزنس ڈھائی ہزار کروڑ سے تجاوز
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کیلئے 2023 کا برس انڈسٹری پر حکمرانی کا سال رہا اور اداکار کی تین فلموں نے ریکارڈ توڑ بزنس کیے۔سال کے آغاز جنوری میں اداکار کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہوئی، درمیان میں ’جوان‘ جبکہ دسمبر میں راج کمار ہیرانی کی ’ڈنکی‘ سے برس کا اختتام ہوا۔بالی وڈ کنگ کی تینوں فلموں کا مجموعی بزنس ڈھائی ہزار کروڑ سے تجاوز کرگیا ہے۔شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کا بزنس کرنے والے انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے ۔پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ جان ابراہام، دیپیکا پڈوکون اور ڈمپل کپاڈیا بھی شامل تھیں جبکہ اس میں سلمان خان نے خصوصی جھلک دی تھی۔ستمبر میں ایٹلی کی ’جوان‘ ریلیز ہوئی جس میں اداکار نئے روپ میں نظر آئے، ’جوان‘ کمائی کے اعتبار سے ہندی سینما کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔