vosa.tv
Voice of South Asia!

کپل شرما کی شاندار گلوکاری، شرکا جھوم اٹھے

0

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما بہترین حس مزاح کے ساتھ ساتھ اچھی آواز کے بھی مالک ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے شو میں بھی آواز کا جادو جگالیتے ہیں۔کپل شرما نے استاد غلام علی کی غزل سنا کر سماں باندھ دیا۔اس مرتبہ کپل شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ نجی محفل میں موجود ہیں۔ویڈیو میں کپل شرما کو کمال مہارت سے پاکستانی گلوکار غلام علی شہرہ آفاق غزل“ہنگامہ ہے کیوں برپا“ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کپل شرما کی شاندار گلوکاری پر عامر خان سمیت محفل کے شرکا جھوم اٹھیں اور بلند آواز میں انہیں داد و تحسین سے نوازتے رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.