انتخابات 2024 ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے سے 25 ہزار 951 امیدواروں میں سے 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے، 252 خواتین بھی شامل ہیں مجموعی طور پر ساڑھے 12 فیصد سے زائد امیدواروں کے کاغذات رد کئے گئی۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جن میں قومی اسمبلی کے 1 ہزار 24 اور صوبائی اسمبلیوں کے 2 ہزار 216 امیدوار شامل ہیں.ای سی پی حکام کے مطابق ، ملک بھر سے 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم اب 22 ہزار 711 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں.پنجاب سے قومی اسمبلی کے 521،اسلام آباد کے 93، سندھ کے 166 ، خیبرپختونخوا کے 367اور بلوچستان کے 92 امیدواروں کے کاغذات رد ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں سےپنجاب اسمبلی کے لئے 943، سندھ اسمبلی کے کے لئے 520، خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے 367 اور بلوچستان اسمبلی کے لئے 386امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 252 خواتین کے کاغذات بھی مسترد ہوئے، مجموعی طور پر ساڑھے 12 فیصد سے زائد امیدواروں کے کاغذات کو رد کیا گیا۔