vosa.tv
Voice of South Asia!

سالار‘ پربھاس کی ہندی میں 100 کروڑ کمانے والی پانچویں فلم

0

بھارتی اداکار پربھاس کی نئی فلم سالار ہندی زبان میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرنے والی پانچویں فلم بن گئی۔22 دسمبر 2023ء کو ریلیز ہونے والی فلم سالار سے قبل باہو بلی2، آدی پروش، ساہو اور باہو بلی بھی ہندی زبان میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں۔پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی سالار نے ویسے تو دنیا بھر میں مجموعی طور پر 550 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔ سالار فلم نے صرف 8 دن میں بھارت کے اندر 317 کروڑ کا بزنس کیا ہے، اس میں ہندی زبان کی ریلیز سے کمائے گئے 105 کروڑ بھی شامل ہیں۔سالار فلم کا سنیما پر راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی سے ٹکراؤ بھی ہوا، دونوں فلمیں ایک ہی دن دنیا بھر میں ریلیز کی گئیں۔بالی ووڈ کے بادشاہ کی فلم کے ساتھ ٹکر کے باوجود پربھاس کی فلم نے دنیا بھر میں بلکہ بھارت میں فلمی شائقین سے خوب داد وصول کی ہے۔اس کے ساتھ ہی پربھاس ساؤتھ انڈسٹری کے واحد اداکار ہیں، جن کی 5 فلموں نے ہندی زبان میں 100 کروڑ سے زائد بزنس کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.