vosa.tv
Voice of South Asia!

بیروت طوفانی بارش سےایئر پورٹ،سڑکیں زیر آب

0

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والی موسلادھار بارش سے رفیق حریری بین الاقوامی ایئر پورٹ ڈوب گیا۔بیروت میں صرف 20 منٹ کی بارش نے رفیق حریری بین الاقوامی ایئر پورٹ پانی کا تالاب بن گیا۔ایئر پورٹ کی سڑکیں اور پارکنگ ایریا جھیل میں تبدیل ہو گیا،ایئر پورٹ کی لابی میں بھی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا،کیفے اور ڈیوٹی فری دکانوں میں بھی پانی داخل ہوا،ایئر پورٹ ملازمین وائپر کی مدد سے پانی باہر نکالتے رہے۔ایئر پورٹ کے ویدر اسٹیشن نے 20 منٹ میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی، بارش کا پانی اتنا تھا کہ گاڑی کے ٹائر ڈوب گئے تھے اور پانی لوگوں کے گھٹنوں تک آ گیا تھا۔خیال رہے کہ یہ لبنان کا واحد کمرشل آپریشنل ایئرپورٹ ہے، لوگوں نے سوشل میڈیا پر بارش کے بعد درپیش صورت حال کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں لوگوں کو اپنا سامان سروں پر رکھے لے جاتے دیکھا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ بارش کی وجہ سے نکاسئ آب سسٹم ناکام ہو گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.