بالی وڈ کے ادکار اجے دیوگن گھونسہ لگنے سے زخمی
بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اپنی نئی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب اجے دیوگن اپنی ہٹ فلم سنگھم کے سیکوئل ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران لڑائی کے ایک منظر کی شوٹنگ کروارہے تھے۔شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن کی آنکھ پر گھونسہ لگ گیا جس سے ان کی آنکھ زخمی ہو گئی۔جس کے بعد فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈاکٹر کو فلم کے سیٹ پر بلایا گیا۔اجے دیوگن نے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ سے مختصر وقفہ لیا،طبعیت بہتر محسوس کرنے کے بعد شوٹنگ مکمل کروائی۔اجے دیوگن سنگھم اگین میں بھی پولیس انسپکٹر کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنگھم اگین آئندہ سال بڑے پردے کی زینت بنے گی،جس کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، اکشے کمار، کرینہ کپور، رنویر سنگھ، ٹائیگر شیروف، جیکی شیروف، ارجن کپور، شیوتا تیواڑی ودیگر شامل ہیں۔