vosa.tv
Voice of South Asia!

صومالیہ میں آنے والا سیلاب 100افراد کی جان لے گیا،لاکھوں افراد بےگھر

0

موغا دیشو:ایک اور قدرتی آفت نے افریقا کے مختلف علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا،جس کے باعث نظام زندگی بری طرح تباہ ہوگیا،افریقا کے ملک صومالیہ میں حال ہی میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔صومالیہ میں آنے والے بدترین سیلاب نے مچادی،جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔قدرتی آفت کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں،جس سے ملک میں خوراک کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔حکومت کے مطابق سیلاب کی وجہ سے 2 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے تقریباً 100 افراد جاں بحق  ہوچکے ہیں۔آئندہ سال کے اپریل تک صومالیہ میں ایسی ہی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر زرعی زمین تباہ ہوچکی ہے اور متعدد پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں،حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی صومالیہ میں ریاستی ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور بتایا جارہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 7 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.