vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک: بروکلین کے ایک مکان میں آتشزدگی،2 بھائی جھلس گئے

0

نیو یارک: نیویارک کے علاقے بروکلین کے ایک مکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو پاکستانی نژاد امریکی  نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والوں میں23 سالہ  ندیم مقصود اور 20 سالہ خلیل مقصود شامل ہیں۔دونوں لڑکے مکی مسجد کے سابق سیکریٹری حاجی مقصود مرحوم کے پوتے اور نعیم مقصود کے بیٹے ہیں۔دونوں لڑکوں  کو شدید زخمی حالت میں اسٹیٹن آئی لینڈ کے ایک ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔ دونوں  زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، کمیونٹی دونوں بھائیوں کی جلد صحتیابی کے لئے  دعا گو ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.