پی ایس ایل 9 کا ترانہ کون گائے گا۔؟ فیصلہ ہوگیا
پاکستان سُپر لیگ کے پہلے 3 سیزنز کے ترانے آج تک نہ بھولنے والے شائقین کے دل کی مراد بالآخر 6 سال بعد پھر پوری ہونے جارہی ہے۔اس بار پی ایس ایل کا ترانہ کون گائے گا؟یہ وہ ملین ڈالر سوال ہے جو سبھی شائقین کے ذہنوں میں پی ایس ایل کے ہر سیزن سے قبل آتا ہے ۔۔ ابتدائی 3 سیزنز کے بعد سے کوئی بھی ترانہ بھرپور توجہ حاصل نہیں کرسکا۔تاہم گلوکارہ آئمہ بیگ کی انسٹا پوسٹ نے اس تجسس کا خاتمہ کردیا ہے۔آئمہ نے ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئرکیا جس میں یہ ’بریکنگ نیوز‘ دی گئی تھی۔فروری میں ہونے والے پی ایس ایل 9 کا آفیشل ترانہ ایک بار پھر علی ظفر گائیں گے، اُن کا ساتھ ماضی میں بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے والی آئمہ بیگ دیں گی۔۔