vosa.tv
Voice of South Asia!

معروف یوٹیوبر اسد نے اسلام کی خاطر فیملی وی لاگنگ کو خیرباد کہہ دیا

0

معروف پاکستانی یوٹیوبر اسد نے اسلام کی خاطر اپنی بیوی نمرہ کے ساتھ وی لاگنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسد نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اب اپنے وی لاگز میں اپنی بیوی نمرہ اور گھر کی دیگر خواتین کو نہیں دکھائیں گے.اسد نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں نے فیملی وی لاگنگ کیوں چھوڑ دی ؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم ہمیشہ پیسے اور دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں، ہم اللہ اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے۔یوٹیوبر نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کے بارے میں پڑھا جنہیں اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا، اُن میں سب سے پہلے والدین کی نافرمانی کرنے والی اولاد ہوگی، دوسرے نمبر پر وہ لوگ ہیں جو اپنی جنس کے بجائے مخالف جنس کے لباس زیب تن کرتے ہیں اور تیسرے نمبر پر وہ لوگ ہوں گے جو اپنی بیویوں کو دُنیا کے سامنے دکھاتے ہیں۔اسد نے کہا کہ یہ پڑھنے کے بعد میں نے فوری طور پر اپنا ذہن بنا لیا اور اپنی فیملی کو سوشل میڈیا پر مزید نہ دکھانے کا فیصلہ کیاکیونکہ میں اللہ اور اسلامی تعلیمات کی مزید خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.