vosa.tv
Voice of South Asia!

بالی وڈ فلم’اینیمل‘میں چوری شدہ ایرانی گانا شامل

0

کمائی کے نئے ریکارڈ بنانے والی ایکشن تھرلر فلم ’اینیمل‘ میں کم از کم 70 سال قبل بنائے گئے ایرانی لوک گیت کو نئے انداز میں بناکر شامل کیا گیا ہے۔اینیمل کو دسمبر کے آغاز میں بھارت سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کیا گیا ہےتاہم اب بات سامنے آئی ہے کہ اس میں شامل ’جمال جمالو‘ گانا چوری کرکے نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے۔اینیمل‘ میں ’جمال جمالو قدو‘ گانا بوبی دیول پر فلمایا گیا ہے اور ان کی شادی کے موقع پر گانے کو چلایا جاتا ہے۔گانے کو منفرد موسیقی کی وجہ سے کافی پسند بھی کیا گیا لیکن اب انکشاف سامنے آیا ہے کہ مذکورہ گانا ایرانی لوک گیت کی کاپی ہے جو پہلی بار 1950 میں بنایا گیا تھا۔جمال جمالو قدو‘ کا اصل گیت ایران میں 1950 کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور اس وقت سب سے پہلے مذکورہ پارسی لوک گیت کو اسکول کی طالبات نے گایا تھا۔ گانے کو ایران کے متعدد لوک گلوکاروں نے بھی اپنے اپنے انداز میں گایا اور مذکورہ گیت کا شمار پارسی زبان کے معروف ترین لوک گیتوں میں ہوتا ہے۔جمال جمالو قدو‘ دراصل رومانوی لوک گیت ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.