ایرانی میک اپ آرٹسٹ نے ایشوریا رائےکا روپ دھا رلیا ،
ہالی ووڈ کی شہرت یافتہ فلم ‘محبتیں’کی معروف اداکارہ ایشوریارائے بچن کے یادگارومنفرد انداز کو ایرانی میک اپ آرٹسٹ نے بہت خوبصورت طریقے سے دوبارہ تخلیق کیا ہے ، جس پرسوشل میڈیا صارفین میک اپ آرٹسٹ کے ہنر کو خوب سراہا۔
اس ویڈیو میں گہری اسموکی آنکھوں، گہرے ہونٹوں اور فلم کے مشہور رومانوی گانے نے دیکھنے والوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔میک اپ آرٹسٹ اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر نسیم ایرانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی، جسے فلم کے مقبول گانے ’ہم کو ہم ہی سے چرا لو‘ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں نسیم بغیر میک اپ کے نظر آتی ہیں اور ہاتھ میں میک اپ برش لیے گانے کے ساتھ لب ہلاتی ہیں ۔گانے کے دوران ویڈیو میں اچانک شاندار تبدیلی دکھائی دیتی ہے اور ان کا مکمل تیار شدہ انداز سامنے آتا ہے جس میں ان کے بال کھلے اور ہلکی لہروں میں سنوارے گئے ہیں، جبکہ انہوں نے اسموکی آئی میک اپ کے ساتھ گہرے بھورے رنگ کی لپ اسٹک لگائی ہوئی ہے۔آخر میں وہ کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے اپنا مکمل لُک دکھاتی ہیں۔
یہ ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے اس تبدیلی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نسیم نے اس لُک کو بالکل درست انداز میں نبھایا ہے۔ایک اور صارف نے آنکھوں کے میک اپ کا طریقہ جاننے میں دلچسپی ظاہر کی، جبکہ ایک تیسرے صارف نے ان کی دیگر ویڈیوز میں کیے گئے کام کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابی کی دعا کی۔