نیویارک:کراچی اورلاہورمیں زیرِتعمیریونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے لیے 8 لاکھ ڈالر کےعطیات
پاکستانی ڈاکٹرز کی عالمی تنظیم امامیہ میڈکس انٹرنیشنل نے کراچی اور لاہور میں زیرِ تعمیر یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے لیے نیویارک میں شاندار فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا۔
ایونٹ میں چھ سو سے زائد افراد نے شرکت کی، جہاں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز، انجینئرز،سائنٹسٹس، ادیب اور شہر کی ممتاز شخصیات نے نہ صرف شرکت کی بلکہ طبی منصوبوں کے لیے دل کھول کر عطیات بھی دیے۔تقریب میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا خصوصی پیغام بھی شرکا کو سنایا گیا۔شام کو ادبی رنگ اس وقت ملا جب معروف کینسر اسپیشلسٹ ور شاعرہ ڈاکٹر عذرا رضا نے اپنی شاعری سے محفل کویادگار بنادیا۔فنڈ ریزنگ ڈنر کے ذریعے کراچی اور لاہور میں بننے والے میڈیکل کیمپسز کے لیے مجموعی طور پر آٹھ لاکھ ڈالر جمع کیے گئے، جو پاکستان میں جدید طبی سہولیات اور نوجوان ڈاکٹرز کی تعلیم اور ٹریننگ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔آخر میں معروف فنکار علی حیدر نے ملی نغمہ پیش کیا۔۔