vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈاکٹراے آئی کی نئی ایجاد نے سب کوحیران کردیا، طبی دنیا کا بڑا  انقلاب

0

مصنوعی ذہانت اے آئی نے بیماریوں کی تشخیص میں ڈاکٹروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، حیران کن طبی تحقیق سامنے آگئی۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے ماہرین نےایم اے آئی-ڈی ایکس او نامی ایک نیا میڈیکل مصنوعی ذہانت اے آئی ماڈل تیار کیا ہے۔ایم اے آئی کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت اے آئی نے طبی دنیا میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک نئے اے آئی نظام نے بیماری کی نہ صرف زیادہ درست تشخیص کی بلکہ کم طبی ٹیسٹ اور کم اخراجات کے ساتھ بیماری کو شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

تحقیق کے مطابق امریکا کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس میں عام طور پر سامنے آنے والی بیماریوں کے کیسز پر جب اس نظام کو آزمایا گیا تو اس نے ڈاکٹروں کے مقابلے میں تقریباً 1.7 گنا زیادہ درست تشخیص کی۔ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے مستقبل میں ایسے طبی نظام کی راہ ہموار ہوسکتی ہے جو ڈاکٹر کو مریض کی علامات، طبی تاریخ اور ٹیسٹوں کی معلومات مرحلہ وار سمجھنے، ممکنہ بیماریوں کا موازنہ کرنے اور غیر ضروری ٹیسٹوں سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے ۔ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے کیسوں والے تجربے میں ڈاکٹر اے آئی کو 80.3  فیصد کامیابی ملی جبکہ انسانی معالجین تقریباً اس سے نصف 46.8 فیصدکامیابی حاصل کرسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.