نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے بش وِک، ہارلم اور واشنگٹن ہائٹس میں تشدد کی روک تھام کیلئے کرائسس مینجمنٹ سسٹم میں 4.8 ملین ڈالر کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق ہر علاقے کو 1.6 ملین ڈالر ملیں گے، جن سے کمیونٹی ورکرز تنازعات حل کرنے، انتقامی کارروائیاں روکنے اور شہریوں کو ملازمت، تعلیم اور ذہنی صحت کی خدمات میں مدد دیں گے۔ حکام کے مطابق بش وِک میں ساؤتھ سائیڈ یونائیٹڈ کا "دی وِک اگینسٹ وائلنس” پروگرام مزید وسعت پائے گا، جبکہ ہارلم میں "لیونگ ریڈیمپشن” ادارہ نوجوانوں کو مینٹرز، ملازمت اور تعلیم سے جوڑے گا۔ واشنگٹن ہائٹس/ان ووڈ میں یونائیٹڈ وے کا "گرو اپ گرو آؤٹ جونیئر” نیا اسٹریٹ آؤٹ ریچ یونٹ قائم کرے گا، جو پہلے اس علاقے میں موجود نہیں تھا۔