vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت:16سالہ لڑکےکی آنکھ کےاوپرنایاب دانت نکل آئے

0


بھارت میں ایک 16 سالہ لڑکے کی بائیں آنکھ کے اوپری حصے میں دانت نکلنے کا غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جسے طبی ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا معلوم کیس قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکابائیں آنکھ کے اوپر بغیر درد کی سوجن کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تھا۔ کچھ عرصے بعد اس کی بھنوؤں اور پلک کے درمیان جلد سے دو سخت اور سفید نوکیں نمودار ہوئیں۔ڈاکٹروں نے طبی معائنے اور سی ٹی اسکین کے ذریعے تصدیق کی کہ لڑکے کی آنکھ کے خانے کے بالائی حصے میں ایک مکمل دانت موجود ہے۔ماہرین کے مطابق اس نایاب کیفیت کو طبی اصطلاح میں ’ایکٹوپک ٹوتھ‘ کہا جاتا ہے، جس میں دانت منہ کے بجائے جسم کے کسی دوسرے حصے میں نشوونما پاتے ہیں۔اس سےقبل ناک اور منہ کی چھت میں دانت نکلنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آنکھ کے خانے میں دانت کی موجودگی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا معلوم کیس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.