vosa.tv
Voice of South Asia!

انگلینڈ:مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈسطح پرپہنچ گئی

0


انگلینڈ اور ویلز میں 50 سے 54 سال کی عمر کے مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات او این ایس کے مطابق گزشتہ سال اس عمر کے 532 مردوں نے خودکشی کی، جو ہر ایک لاکھ افراد میں 28 اموات کے برابر ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں یہ شرح ہر ایک لاکھ افراد میں 27.3 تھی جبکہ 1981 میں ریکارڈ مرتب کرنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد یہ بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکشی کی بلند شرح کا رجحان گزشتہ کئی دہائیوں سے جنریشن ایکس کے مردوں میں دیکھا جا رہا ہے۔ جنریشن ایکس میں 1965 سے 1980 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 1990 کی دہائی سے اس نسل کے مردوں میں خودکشی کے باعث اموات کی شرح مسلسل بلند رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.