vosa.tv
Voice of South Asia!

طوفان ایسایاس سے امریکا میں 2 افراد جاں بحق ، 7 لاکھ گھر بجلی سے محروم

0

 طوفان ایسایاس فلوریڈا پین ہینڈل سے ٹکرانے کے بعد الاباما کی جانب بڑھ گیا، جہاں درختوں کے گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 ریاستوں میں تقریباً 7 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

 حکام کے مطابق طوفان کیٹیگری 2 ہریکین کی صورت میں فلوریڈا کے شہر ڈیسٹن کے قریب ساحل سے ٹکرایا، جس سے ہوٹلوں اور عمارتوں کی چھتیں اور بیرونی حصے اکھڑ گئے۔ رات بھر میں طوفان کمزور ہوکر پوسٹ ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوگیا، تاہم اب بھی خطرناک ہے۔ سیلاب کا خطرہ اب بھی ہے اور طوفان گزرنے کے ایک دو دن بعد بھی سیلاب آسکتا ہے۔ حکام کے مطابق فلوریڈا کے ایسکیمبیا کاؤنٹی میں درخت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق  ہوگئی، جبکہ الاباما کے شہر برمنگھم میں بھی درخت گھر پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پینساکولا میں ایک ہوٹل کی چھت اڑ گئی اور ایئرپورٹ کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ ڈیسٹن میں ایک بوٹ ہاؤس مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق طوفان اتوار کو ٹینیسی ویلی اور پھر مڈ اٹلانٹک کی جانب بڑھے گا، جہاں جارجیا اور کیرولائنا میں 10 انچ تک بارش ہوسکتی ہے۔ ادھر بحر الکاہل میں طوفان سائمن میکسیکو کے ساحل کے قریب کیٹیگری 4 ہریکین میں تبدیل ہوگیا ہے، جس سے جنوب مغربی میکسیکو میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ طوفان ریچل شمالی میکسیکو اور جنوبی کیلیفورنیا کی جانب بڑھ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.