vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی سپریم کورٹ کا نیاسیشن،اہم مقدمات زیرِسماعت

0

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سیشن شروع، موسمیاتی تبدیلی، امیگریشن، مذہبی آزادی اور اسلحہ قوانین سے متعلق اہم مقدمات زیرِ سماعت آئیں گے۔

امریکی سپریم کورٹ کا نیا عدالتی سیشن آج سے شروع ہوگیا، جس میں موسمیاتی تبدیلی، مذہبی آزادی، امیگریشن اور اسلحہ قوانین سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔عدالت نئے سیشن کا آغاز موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ایک اہم مقدمے سے کرے گی۔

کیس میں توانائی کمپنیاں کولوراڈو کے شہر بولڈر میں دائر متعدد مقدمات کو روکنے کی کوشش کر رہی ہیں، جہاں مقامی حکام نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات کے اخراجات کی ذمہ داری توانائی کی صنعت پر عائد کرنے کی کوشش کی ہے۔توانائی کمپنیوں کو ٹرمپ انتظامیہ کی حمایت حاصل ہے، جس کا مؤقف ہے کہ مقامی مقدمات بالواسطہ طور پر کاربن اخراج پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش ہیں۔

سپریم کورٹ دسمبر میں اے آر 15 طرز کے نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق مقدمہ بھی سنے گی۔ مختلف ریاستیں ایسی پابندیوں کو بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری قرار دیتی ہیں، جبکہ مخالفین اسے آئینی حقِ اسلحہ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔عدالت امیگریشن سے متعلق دو اہم مقدمات بھی سنے گی۔ ایک کیس ایسے تارکین وطن کی ملک بدری سے متعلق ہے جنہیں تیسرے ممالک بھیجے جانے کا معاملہ ہے، جبکہ دوسرے میں امریکا میں طویل عرصے سے مقیم غیر قانونی تارکین وطن کی لازمی حراست کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔

دسمبر میں ایریزونا کے ووٹنگ قوانین اور نومبر میں کولوراڈو کے کیتھولک پری اسکولز سے متعلق مقدمہ بھی سپریم کورٹ کے سامنے ہوگا، جس میں مذہبی آزادی اور ریاستی فنڈنگ سے متعلق اہم قانونی نکات زیرِ بحث آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.