vosa.tv
Voice of South Asia!

اکنا ریلیف کا اسلامک سینٹرآف مومن میں میڈیکل کیمپ

0

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں  مہنگی میڈیکل انشورنس اور پالیسیوں میں سختی کی وجہ سےعام امریکیوں کے لیے طبی سہولتوں کا حصول خاصا مشکل ہوگیا ہے۔ ایسےمیں ڈیلس اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی میڈیکل ٹیم نے اہل تشیع کمیونٹی کےاسلامک سینٹرآف مومن میں میڈیکل کیمپ لگاکربھائی چارے کی عمدہ مثال قائم کردی۔

موجودہ امریکی انتظا میہ کی سخت پالیسی اور تیزی سے مہنگی ہوتی ہوئی  میڈیکل انشورنس نے عام امریکیوں کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں عام امریکنز کی ان مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئےاسلامک سرکل آف نارتھ امریکاکے موبائل میڈیکل کلینک کے انچارج ڈاکٹر عزیرکی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے اہل تشیع کمیونٹی کےاسلامک سینٹر مومن میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کر کے بھائی چارے کی ایک شاندار مثال قائم کر دی۔

اسلامک سینٹرمومن میں بعد نمازِجمعہ لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں خواتین ومرد حضرات کے لیے شوگر، بلڈ پریشر٫سمیت آنکھوں اوردانتوں کی اسکریننگ اوردیگر طب کےشعبوں کے لیے کونسلنگ فراہم کی گئی۔ اسلامک سینٹر مومن کے سابق صدر ڈاکٹر محسن حیدراورڈاکٹر محمدعلی مرزا نےاکنا کے میڈیکل کیمپ کو خوش آئندہ قرار دیا۔

اس میڈیکل کیمپ سے تقریبا 200 خواتین و مردحضرات مستفید ہوئےجن میں اکثریت بزرگ خواتین و حضرات کی تھی۔اکنا ریلیف نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے یہ پیغام دیا ہے مسلکی اختلافات کونفرتوں میں بدلنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.