ریاض میں پی ایف ایل مینا سیمی فائنلز، فائٹرز نے تیاریاں مکمل کرلیں
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پروفیشنل فائٹرز لیگ مینا کے سیمی فائنلز کے لیے فائٹرز نے تیاریاں مکمل کرلیں، فیصلہ کن مقابلے کل بلیوارڈ سٹی میں ہوں گے، جہاں فائٹرز فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پی ایف ایل مینا کے سیمی فائنلز سے قبل ریاض میں پریس کانفرنس اور رسمی وزن کا مرحلہ منعقد ہوا، جہاں فائٹرز نے اپنے حریفوں کے خلاف بھرپور مقابلے کے عزم کا اظہار کیا۔مین ایونٹ میں سعودی عرب کے مصطفیٰ راشد ندا کا مقابلہ مصر کے اسامہ السعیدی سے ہوگا، جبکہ ویلٹر ویٹ سیمی فائنل میں مراکش کے بدرالدین دیانی اور اردن کے حازم کیالی آمنے سامنے ہوں گے۔پی ایف ایل مینا کے مقابلوں میں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے سیمی فائنلز بھی شامل ہیں، جن کے فاتحین چیمپئن شپ فائنلز کی جانب پیش قدمی کریں گے۔شوکیس مقابلے میں سعودی عرب کی فاطمہ العماری کا مقابلہ الجزائر کی آیا لونیس سے ہوگا، جبکہ سعودی فائٹر ہائف القحطانی کے مدِمقابل بحرین کے علی الشویخ ہوں گے۔پی ایف ایل مینا کے سیمی فائنلز کے فیصلہ کن مقابلے ۲ اکتوبر کو ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں ہوں گے، جہاں خطے کے فائٹرز فائنل میں جگہ بنانے کے لیے بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔