vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں یہود دشمنی روکنے کیلئے شہر کی پہلی حکمت عملی جاری، میئر ممدانی کا اعلان

0

 میئر زہران ممدانی نے یہودی شہریوں کے تحفظ اور یہود دشمنی کے خاتمے کیلئے نیویارک شہر کی پہلی حکمت عملی جاری کردی، جس میں سیکیورٹی اور تعلیم کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت نفرت انگیز جرائم روکنے کیلئے کمیونٹی تنظیموں کو دی جانے والی گرانٹ 6.4 ملین ڈالر تک بڑھا دی گئی ہے، جو گزشتہ سال سے دگنی ہے۔ عبادت گاہوں کی سیکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے ایک ملین ڈالر الگ سے رکھے گئے ہیں۔ میئر ممدانی نے کہا کہ یہودی شہریوں نے اس شہر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ حکومت کی جانب سے تحفظ اور عزت کے حقدار ہیں۔ دفتر برائے انسدادِ یہود دشمنی کی سربراہ فلیسا وزڈم کے مطابق یہ امریکا کی پہلی بلدیاتی سطح کی حکمت عملی ہے، جس میں شہر کے تمام ادارے نفرت روکنے، متاثرین کی مدد کرنے اور یہودی ثقافت کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔ حکام کے مطابق کوئنز ہولوکاسٹ میموریل کی تکمیل کیلئے 2 ملین ڈالر اور سینٹرل بروکلین میں نئے یہودی ثقافتی مرکز کیلئے 2.5 ملین ڈالر بھی مختص کیے گئے ہیں۔ شہری انتظامیہ ہیومن رائٹس لا کے بارے میں آگاہی مہم بھی شروع کرے گی، تاکہ شہری امتیازی سلوک کی شکایت آسانی سے درج کروا سکیں۔ یہ حکمت عملی میئر کے 26 ملین ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے اور سیکیورٹی انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ کی بحالی سے بھی جڑی ہوئی ہے، جو یہودی عبادت گاہوں کو سیکیورٹی بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.