vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں معمر شہریوں کیلئے "سول آن پارک” منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

0

 میئر زہران ممدانی نے برونکس کے مورس ہاؤسز کیمپس میں معمر شہریوں کیلئے مکمل سستی رہائشی سکیم "سول آن پارک” کا سنگ بنیاد رکھ دیا، جس میں 229 اپارٹمنٹس بنیں گے۔

 حکام کے مطابق یہ منصوبہ ٹرانسفر آف اسسٹنس پروگرام کا اب تک کا سب سے بڑا استعمال ہے، جس کے تحت سرکاری زمین استعمال کرکے موجودہ رہائشیوں، سابقہ بے گھر شہریوں اور کم آمدنی والے بزرگوں کیلئے نئی سستی رہائش تعمیر کی جارہی ہے۔ میئر ممدانی نے کہا کہ نیویارک شہریوں کو ہاؤسنگ بحران کا سامنا ہے، اور یہ منصوبہ نیشا میں سرمایہ کاری کرکے سستی رہائش بنانے کی مثال ہے۔ این وائی سی ایچ اے کی سربراہ لیزا بووا ہائیٹ کے مطابق مورس ہاؤسز کے 80 اپارٹمنٹس موجودہ رہائشیوں کیلئے مخصوص رکھے گئے ہیں، جبکہ نئی 18 منزلہ عمارت میں رہائشی ایسوسی ایشن کیلئے بھی نئی جگہ دی جائے گی۔ حکام کے مطابق منصوبے میں 69 گھر سابقہ بے گھر بزرگوں کیلئے اور 79 گھر قرعہ اندازی کے ذریعے کم اور درمیانی آمدنی والے بزرگوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 8 ہزار مربع فٹ سے زائد کمیونٹی اسپیس اور صحت کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔ تعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے، جبکہ ابتدائی رہائش 2029 کے اوائل میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ یہ منصوبہ میئر کے بلاک بائی بلاک ہاؤسنگ پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت لینڈ انوینٹری فاسٹ ٹریک ٹاسک فورس کے ذریعے سرکاری زمینوں پر 50 ہزار سے زائد نئے گھروں کی تعمیر جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.