vosa.tv
Voice of South Asia!

فاسٹ فوڈ،میٹھےمشروبات یاکچھ اور؟بچوں کاوزن کیوں بڑھ رہا ہے؟

0

دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے اور پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد کم وزن بچوں سے بڑھ گئی ہے۔
دنیا بھر میں بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔یونیسیف کے مطابق، 2025 میں پہلی بار 5 سے 19 سال کے بچوں اور نوجوانوں میں موٹاپے کی تعداد کم وزن بچوں سے زیادہ ہوگئی۔دنیا بھر میں اس عمر کے تقریباً 18 کروڑ 80 لاکھ بچے موٹاپے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ ہر پانچ میں سے تقریباً ایک بچہ یا نوجوان زائد وزن کا شکار ہے۔

یونیسیف کے مطابق الٹرا پروسیسڈ اورفاسٹ فوڈ، زیادہ چینی والے مشروبات اور غیر صحت بخش غذاؤں کی آسان دستیابی بچوں میں موٹاپے کے بڑھتے مسئلے سے جڑی اہم غذائی عوامل میں شامل ہے۔دوسری جانب ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے 2026 کے اندازوں کے مطابق، 2025 میں دنیا بھر میں 5 سے 19 سال کے تقریباً 41 کروڑ 90 لاکھ بچے اور نوجوان زائد وزن یا موٹاپے کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 2040 تک تقریباً 50 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اعداد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بچوں کی غذائیت کا عالمی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، اور کم و متوسط آمدنی والے ممالک بھی اس بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمایاں طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔بچوں کی صحت، خوراک اور روزمرہ کے غذائی ماحول پر توجہ اب عالمی صحت کے اہم مسائل میں شامل ہو چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.