vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوزی لینڈ کا رہائشی ویزا حاصل کرنے کا موقع

0

 نیوزی لینڈ حکومت نے ہنر مند غیر ملکی افراد کے لیے اسکلڈ مائیگرنٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا کے تحت مستقل رہائش حاصل کرنے کا موقع فراہم کر دیا ہے، جس کے ذریعے کامیاب امیدوار ملک میں رہائش، ملازمت اور تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

اس ویزا کے تحت درخواست گزار اپنی شریک حیات اور 24 سال یا اس سے کم عمر کے زیر کفالت بچوں کو بھی درخواست میں شامل کر سکتا ہے۔ ویزا فیس 6 ہزار 450 نیوزی لینڈ ڈالر سے شروع ہوتی ہے، جبکہ دو سال تک رہائشی ویزا رکھنے کے بعد مستقل رہائشی ویزا کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ویزا کے لیے امیدوار کی عمر 55 سال یا اس سے کم، صحت اور کردار اچھا جبکہ انگریزی زبان پر مناسب عبور ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کسی منظور شدہ آجر کی جانب سے کل وقتی ہنر مند ملازمت کی پیشکش یا ملازمت ہونا بھی لازمی شرط ہے۔امیدوار کو اسکلڈ مائیگرنٹ پوائنٹس سسٹم کے تحت کم از کم 6 پوائنٹس حاصل کرنا ہوں گے، جو تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ رجسٹریشن، آمدنی اور ہنر مند کام کے تجربے کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔درخواست کا پہلا مرحلہ ایکسپریشن آف انٹرسٹ جمع کرانا ہے، جس پر کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ شرائط پوری ہونے پر امیدوار کو انویٹیشن ٹو اپلائی جاری کی جاتی ہے، جس کے بعد چار ماہ کے اندر مکمل درخواست جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔نیوزی لینڈ کی امیگریشن اتھارٹی نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کرانے سے قبل تمام شرائط کا بغور جائزہ لیں اور تازہ ترین معلومات کے لیے صرف سرکاری امیگریشن ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.