سعودی عرب میں مرحوم امیر العظیم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل مرحوم امیر العظیم کی یاد میں سعودی عرب میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، سیاسی اور ملی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سعودی عرب میں مجلس پاکستان کی جانب سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل مرحوم امیر العظیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ امیر العظیم ایک مدبر، مخلص اور باکردار رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام، پاکستان اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔تعزیتی ریفرنس سے رانا عبدالروف، مولانا عبدالمالک مجاہد، ابراہیم جٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور دعوتی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی وفات سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جسے پُر کرنا آسان نہیں ہوگامقررین نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مرحوم کے مشن اور خدمت کے جذبے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے