vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکیوں کی اکثریت ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن، نیا سروے

0

ایک نئے سروے کے مطابق تقریباً تین چوتھائی امریکیوں کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے اہم مسائل پر مناسب توجہ نہیں دے رہے، جبکہ دو تہائی افراد کا خیال ہے کہ وہ قومی مفاد کے بجائے اپنی ذات کو ترجیح دیتے ہیں۔

سی این این کے سروے میں ٹرمپ کی مجموعی مقبولیت 34 فیصد تک گر گئی، جو ان کی صدارت کی کم ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔ ایران جنگ کے معاملے پر صرف 28 فیصد امریکی ان کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ بڑھتی ایندھن کی قیمتوں کے باعث 74 فیصد افراد نے معاشی مشکلات کی شکایت کی۔سروے کے مطابق روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کو بھی ناکافی قرار دیا گیا، جبکہ امیگریشن پالیسی پر بھی ان کی حمایت میں کمی دیکھی گئی۔ صرف 39 فیصد افراد نے اس شعبے میں ان کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا، جبکہ 54 فیصد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر بے دخلی میں وہ حد سے آگے بڑھ گئے ہیں۔اس کے علاوہ، 73 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ عوام کے روزمرہ مسائل سے کٹے ہوئے ہیں، جبکہ صرف 38 فیصد انہیں مؤثر عالمی رہنما سمجھتے ہیں اور 57 فیصد کے مطابق ان میں مؤثر انداز میں صدارت سنبھالنے کی جسمانی اور ذہنی صلاحیت میں کمی آچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.